Add Poetry

اسٹیٹس

Poet: Rizwana aziz By: Rizwana aziz, Karachi

آج کل اسٹیٹس میں یوں جی رہے ہیں
کچھ بھی کہنا ہو اسٹیٹس میں کہ رہے ہیں
پیدائش ہو یا ہو موت سب ہی اسٹیٹس پر
محبت ہو یا نفرت ا سٹیٹس پے ہو رہے ہیں
خوشی کے تازیانے ہوں یا غم کا ہو ماتم
سب اسٹیٹس پر ہی ممکن ہو رہے ہیں
بیماری کی اطلاع ہو یا ہو صحتیابی کی
نشر سب ا سٹیٹس پر ہو رہے ہیں
داستان کامیابی کی ہو یا ہو سفر کی
قصے سبھی اسٹیٹس پر مل رہے ہیں
گویا اسٹیٹس میں ہنس رہے ہیں
اور اسٹیٹس میں ہی رو رہے ہیں
پہلے لوگ اسٹیٹس پوچھتے تھے
آج بھی ا سٹیٹس ہی دیکھ رہے ہیں ۔
 

Rate it:
Views: 199
01 Nov, 2020
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets