اسے بُھلا نہیں پایا کبھی، بُھلا کر بھی

Poet: رشید حسرتؔ By: رشید حسرتؔ, کوئٹہ
Usay B?Hla Nahi Paaya Kabhi B?Hla Kar Bhi

اسے بُھلا نہیں پایا کبھی، بُھلا کر بھی
قرِیب رہتا ہے دل کے، وہ دُور جا کر بھی

وہ جس کے ایک اِشارے پہ جان حاضر کی
اُسی نے منہ نہیں دیکھا کفن ہٹا کر بھی

وہ ایک دور کہ تنہائیوں تھیں بزم مثال
ابھی اکیلا ہوں محفل کوئی سجا کر بھی

غضب خُدا کا ستم گر جلائے چشم چراغ
کسی غریب کے دل کا دیّا بُجھا کر بھی

اگرچہ کرتا رہا ہوں بہت ادا کاری
رہی ہے آنکھ مگر نم سی مُسکرا بھی

کسی نے کھو دیا سب کُچھ ولے ہے سب سے امیر
گدا لگا کوئی مجبور جسم پا کر بھی

ہماری قوم ہے سویا ہؤا محل گویا
کرے گا کیا اِنہیں بیکار میں جگا کر بھی

وہ اپنے دور کی اِک عہد ساز ہستی تھے
بلوچ قوم کے سرخیل میر چاکرؔ بھی

غضب کا حوصلہ پایا ہے تُو نے میرے رشیدؔ
رکھا لبوں پہ تبسّم فریب کھا کر بھی

Rate it:
Views: 850
24 Aug, 2021
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL