Add Poetry

اسے تو شاید۔۔۔اب میرا۔۔۔نام بھی یاد نہیں ہوگا

Poet: UA By: UA, Lahore

اسے تو شاید
اب میرا
نام بھی یاد نہیں ہوگا
جسے دیکھ کر
پہلی بار
دل نے دھڑکنا سیکھا تھا

اسے تو شاید
اب میرا
چہرہ بھی یاد نہیں ہوگا
جسکے قدموں کی آہٹ پہ
دل کے بند دروازوں نے
زندگی میں پہلی بار
وا ہوجانا سیکھا تھا

اسے تو شاید
اب میرا
ہنسنا بھی یاد نہیں ہوگا
جسے دکھ کے
پہلی بار
میری اداس آنکھوں نے
مسکرانا سیکھا تھا

اسے تو شاید
اب میرا
مِلنا بھی یاد نہیں ہوگا
جسے دیکھ کے
پہلی بار
میں نے بھی تنہائی سے
محفل میں آنا سیکھا تھا

اسے تو شاید
اب میرا
نام بھی یاد نہیں ہوگا
جسے دیکھ کر
پہلی بار
دل نے دھڑکنا سیکھا تھا

Rate it:
Views: 446
30 Mar, 2015
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets