اسے کہنا کہ لوٹ آؤسنا ہے عید آئی ہے
اک بار تو آکے مل جاؤ سنا ہے عید آئی ہے
اسے کہنا کہ بن تیرے بہت عیدیں گزاری ہیں
اس بار تو ملنے آجاؤ سنا ہے عید آئی ہے
اسے کہناجدائی سے محبت کم نہیں ہوتی
یہ دنیا کو بتلا جاؤ سنا ہے عید آئی ہے
اسے کہنا کہ چاہت کا بھرم نہ ٹوٹنے دینا
تم پل دوپل کے لیے ہی آجاؤ کہ سنا ہے کہ عید آئی ہے
اسے کہنا کہ تنہا ہے کوئی عید کے دن بھی
یہ تنہائی مٹانے آجاؤ سنا ہے کہ عید آئی ہے