اسے یہ علم ہے
Poet: Sadia Mehmood By: Sadia Mehmood, karachiاسے یہ علم ہے کہ مجھے کھو کر وہ پچھتائے گا بہت
ہر اک آہٹ پے اپنی آنکھوں کو رلائے گا بہت
میں تو بیت جاؤں گی کسی لمحے کی صورت
مگر اس ایک لمحے میں وہ صدیاں بتائے گا بہت
ابھی تو اس کو میں بہت بے مول لگتی ہوں
جب نا ہوں گی دسترس میں تو لوگوں کو مجھے انمول بتائے گا بہت
ابھی تو تن کے کھڑا ہے انا کے گنبدوں میں وہ
مجھے فکر ہے میرے بعد وہ بکھر جائے گا بہت
More Sad Poetry






