Add Poetry

اشک جگمگاتے ہیں ہونٹ مسکراتے ہیں

Poet: UA By: UA, Lahore

اشک جگمگاتے ہیں ہونٹ مسکراتے ہیں
جب کبھی تصور میں آپ چلے آتے ہیں

آپ کی حسیں آنکھیں آپ کا حسیں چہرہ
اپنی انگلیوں سے ہم ہر جگہ بناتے ہیں

شاید اداس لمحوں کو اک نئی ادا دے کر
اپنے اپنے حصے کی زندگی چراتے ہیں

اپنے ضبط الفت کو ایسے آزماتے ہیں
اپنے ہی رقیب کو اپنے گھر بلاتے ہیں

کوچہ دلدار میں روز چلے جاتے ہیں
پر انہیں ملے بنا یوں ہی چلے آتے ہیں

اپنے ضبط الفت کو آزمانے کے لئے
ہم رفیق یار کو اپنے گھر بلاتے ہیں

اپنی اصلیت کو بھی بھولنے لگے عظمٰی
روز جو نیا چہرہ چہرے پہ سجاتے ہیں

Rate it:
Views: 627
17 Dec, 2009
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets