اشکبار ہیں سوگوار ہیں
Poet: UA By: UA, Lahoreاشکبار ہیں سوگوار ہیں
صدمے سے دوچار ہیں
پھولوں جیسے چہرے
پھولوں کی چادر میں لپٹے
سپردِ خاک ہو گئے
قوم کے بچے پیر و جواں
خون کے آنسو رو گئے
ماؤں بہنوں بیٹیوں کے
آنسو خشک ہو گئے
سن لو دہشت گردو
تم سے خوف نہ کھائیں گے
ماریں گے یا مر جائیں گے
جان فدا کر جائیں گے
یہ لہو رنگ لائے گا
اور وقت ہمارا آئے گا
سلامتی و خوشحالی تک
امن کی بحالی تک
ہم لڑنے کو تیار ہیں
اشکبار ہیں سوگوار ہیں
صدمے سے دوچار ہیں
More General Poetry






