افسوس کہ مجھے اندازِ محبت نبھانا نہ آیا
Poet: ghulam mustafa sagar ajnianwala By: ghulam mustafa sagar, ajnianwalaافسوس کہ مجھے اندازِ محبت نبھانا نہ آیا
ہم تو یونہی روٹھے تھے تجھے منانا نا آیا
کیا کرو گے سارے شہر کو روشن کر کے
خود تیرے گھر میں اندھیرا ہے دیا جلانا نا آیا
جرم محبت میں برسا رہا تھا سارا شہر پتھر
ارے تیرے ہاتھ میں بھی تھا پتھر مگر برسانا نہ آیا
میری چیخوں سے تڑپ اٹھتے ہیں ساگر شہر کے باسی
مگر اس بے وفا کو دل پہ مرہم لگانا نہ آیا
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






