الحمدلللہ سندھ بھی ہے، خیبر بھی، بلوچستان بھی ہے
جنونِ پنجاب بھی ہے، شانِ گلگت بلتستان بھی ہے
تھر بھی ہمارا ہے، عشقِ چولستان بھی ہے
کشمیر ہے شہ رگ ہماری، اس کی اک داستان بھی ہے
سیاحوں کی تفریح کیلئے، ناران بھی ہے کاغان بھی ہے
ساحلِ کراچی بھی ہے، گوادر بھی ہے، مکران بھی ہے
تم کہو کیا نہیں ہے، جنگل بھی ریگستان بھی ہے
ہو شوقِ پرواز جسے، یہاں نیلا آسمان بھی ہے
ہر کوئی ہے آزاد یہاں، جانور بھی ہے، انسان بھی ہے
صوفیوں کی بستی بھی ہے، پینے کا انتظام بھی ہے
ہر کوئی موج میں ہے، خوبصورت بھی ہی جوان بھی ہے
ناچنے کی محفل بھی ہے، چاہو گے تو اذان بھی ہے
بدلتے ہوئے دور کا اس عاجز کو احترام بھی ہے
وقت ہو اگر تھوڑا اک سوال کا احتمام بھی ہے
ذکر کیا تھا اقبال نے جس ملک کا خواب تم سے
کیا کہیں تصوّر میں تمہارے اب وہ پاکستان بھی ہے؟