الحاد کی تہذیب سے کب تک یہ عقیدت
اعیار سے یہ خوف، یہ دشمن سے مروت
کب ٹوٹے گی مانگے ہوئے افکار کی قیمت
کب تک رہیں آپس میں جدا دین و سیاست
اب چشم مسلمان پہ رہے واضح یہ حقیقت
دیں ہاتھ سے دیکر اگر آزاد ہو ملت
ہے ایسی تجارت میں مسلماں کا خسارہ
اے نیل کی موجو ! نہ کرو کوف کنارہ