اللہ میرے دیس میں امن رہے خوشحالی ہو

Poet: UA By: UA, Lahore

طبیعتوں کو اوازار یار کرتے ہیں
اسقدر لوڈ شیڈنگ بار بار کرتے ہیں

کام کی تکمیل بر وقت کیسے ہو
ہم یہ فکر بار بار کرتے ہیں

بجلی جانے پہ میں اکثر سوچتی ہوں
کس قدر اوقاتِ کار ہم بے کار کرتے ہیں

اپنا شیڈول اور لوڈ شیڈنگ بجلی و گیس
اب تو احباب اکثر یہ تکرار کرتے ہیں

اللہ میرے دیس میں امن رہے خوشحالی ہو
دامن پھیلا کے یہ دعا پروردگار کرتے ہیں

Rate it:
Views: 574
17 Jan, 2013