اللہ ہو
Poet: Khuram Jamil By: Khuram Jamil, mailsiکیوں دعا میں اثر نہیں ملتا
کیوں وفا کا ثمر نہیں ملتا
دھوپ ملتی ہے ہر مسافت میں
راستے میں شجر نہیں ملتا
شب کہاں وہ گزارتے ہونگے
جن پرندوں کو گھر نہیں ملتا
وسوسے مجھ کو گھیر لیتے ہیں
جب کوئی ہم سفر نہیں ملتا
زندگی کس طرح بسر ہوتی
دوستوں سے اگر نہیں ملتا
More General Poetry






