امرائے عرب سے
Poet: Allama Iqbal By: Shahzad Shameem, Abbottabadکرے يہ کافر ہندی بھی جرات گفتار
اگر نہ ہو امرائے عرب کی بے ادبی
يہ نکتہ پہلے سکھايا گيا کس امت کو
وصال مصطفوی، افتراق بولہبی
نہيں وجود حدود و ثغور سے اس کا
محمد عربی سے ہے عالم عربی
بھوپال شيش محل ميں لکھے گئے
More General Poetry







