Add Poetry

امیج

Poet: مرزا عبدالعلیم بیگ By: Mirza Abdul Aleem Baig, Hefei, Anhui, China

عجلتوں میں صادِر ہوا
حکم ملا ہے غنیم کا
بس کہہ دیا ہےحاکم نے
کرو صرف حُسنِ یار کا تذکرہ
اگر فکرِ جاں عزیز ہے
نہ کرو ہم کو خفا
جو ہم کہیں تمہیں
بس وہی لکھا کرو

نہ امیرِ شہر کا ذکر کرو
نہ غنیمِ وقت کی بات کرو
کیا پڑی کہ رات دن
کہو حاکموں کو بُرا بھلا
’’وہ برقِ لہر بجھا دی جائی گی جسکی تپش
وجودِ خاک میں آتش فشاں جگائی گی
بس شرط یہ ہے جو جاں کی اماں چاہتے ہو
اپنے لوح و قلم قتل گاہ میں رکھ دو‘‘

ہے اب مرا حکم یہ
کہ گلی گلی یہ پیغام دو
جو امیرِ شہر حکم دے
بِلا حُجَت مان لو
جو مرے مفادات کے حق میں نہیں
انہیں گردنوں سے مروڑ دو
جو مرا خطیب کہے تمیں
وہی اصل ہے اسے مان لو

جو چند رہ گئے ہیں اہلِ خِرَد
انہیں بھوک پیاس کی مار دو
جو کوئی حق طلب کرے
اُسے زمیں میں اتار دو
جو ہیں با وفا و با صَفا، وہی دربدر
یہی طرزِ نصاب ہے
جو لوٹ کھائیں ملک و ملت، وہی معتبر
یہی روزِ حساب ہے

Rate it:
Views: 494
02 Jul, 2021
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets