ان کے دل میں جو اپنا مکان ہو جائے
تو پھر جینے کا کچھ امکان ہو جائے
جو وہ ہوجائیں مہمان غریب خانے کے
پھر معتبر یہ میزبان ہو جائے
ہونے کو تو ایسا بھی ہو سکتا ہے
میرا ارماں ان کا ارمان ہو جائے
کامل ایماں دل میں گھر کر جائے تو
ہر مشکل سمجھو آسان ہو جائے
کامل ایماں دل میں جو نہ ہو عظمٰی
عقین بھی گویا گمان ہو جائے