Add Poetry

انتہا پرست

Poet: Muhammad Siddique prihar By: Muhammad Siddique prihar,

 سچ کہتے ہیں آپ انا پرست ہوں میں
یہ بھی تو دیکھیے وفا پرست ہوں میں

گھومتے رہنا فضاؤں میں کام ہے میرا
مکین ہوں خلاؤں کا خلا پرست ہوں میں

محبت کرتا ہوں میں بھلے بھلے کرداروں سے
فضول بیٹھنا عادت مگر ادا پرست ہوں میں

میرے ہاتھوں سے تراشیدہ بتوں کا مت پوچھیے
چھوڑیے یہ بحث کیا کیا پرست ہوں میں

انتقام کی آتش میں ہزاروں آشیانے جلا ڈالے
شور مچا رکھا ہے انتہا پرست ہوں میں

اڑتے پہاڑ خشک دریا گواہی دیتے ہیں میری
رہ کر فنا میں بقا ء پرست ہوں میں

کرتا ہوں عبادت صرف ایک رب کی صدیقؔ
یاد رکھیے فقط حقیقی خدا پرست ہوں میں

Rate it:
Views: 387
23 Jun, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets