Add Poetry

انقلاب یا عذاب

Poet: Kiran shah By: Kiran shah, layyah

یہ دود کہ جس میں امیروقت ہی امیر ہیں
جو یہاں بدنام ہیں وہي صاحب توقیر ہیں

مجرم آزاد ہیں آم آدمی اسیر ہیں
اس دور کے منصور الم کی تصویر ہیں

بس یہ دور انقلاب کا نہیں عذاب کا ہے
یہ ملک جو اک مرکز اسلام ہے

مگر اب ہرکوئی یہاں اسلام سےبےزار ہے
نفرتوں کی جیت ہے محبتوں کی ہارہے

یہی تو مسلمانوں کے زوال کا آغاز ہے
بس یہ دور انقلاب کا نہیں عذاب کا ہے

ہے زبان پر کلمہ مگر دل میں کچھ بھی نہیں
یہ بھی سچ کہ ہمارے اعمالوں میں رکھا کچھ نہیں

ہیں مسلمان ہم مگر ہے شان مسلمان کچھ نہیں
پھر کیوں کہتےہو دعاؤں میں اثر اب کچھ نہیں

بس یہ دور انقلاب کا نہیں عذاب کا ہے
ہے مسلمان تو اگر تو غیر کے آگے جھکتا ہے کیوں

ہے خدا جب رزق دیتا تو زر کا بندہ تو ہے کیوں
ہے تیری باتوں میں اسلام پر نہیں زندگی میں کیوں

پھر تم کہتے ہو خدا میری نہیں سنتا ہے کیوں
بس یہ دور انقلاب کا نہیں عذاب کا ہے

مال کی راسخ محبت دلوں میں ہو گئی
پھریوں ہوا سخاوت گئی اور غریبی آ گئی

ہاتھ پھیلایا تو جو خوداری بچی تھی وہ گئی
اسلاف کی عظمت گئی جمیعت مسلم گئی

بس یہ دور انقلاب کا نہیں عذاب کا ہے
پوچھتا ہے تو قصورزندگی اپنا تو دیکھ

کشمیرو برما میں بربریت کی سیاہ راتوں کو دیکھ
پھرتاریخ کے صفحے الٹ اور محمد بن قاسم کو دیکھ

تھی اسی زمین و فلک پہ دہشت مسلم تو دیکھ
بس یہ دور انقلاب کا نہیں عذاب کا ہے

آنکہیں تو ہیں اب بھی وہی پر نظر اب وہ نہیں
ذکر محبت عام ہے سوزمحبت اب نہیں

راستہ اب بھی وہی ہے رہبر اب وہ نہیں
کیسے آئے انقلاب من کا جہاں اب وہ نہیں

بس یہ دور انقلاب کا نہیں عذاب کا ہے
بس یہ دور انقلاب کا نہیں عذاب کا ہے
 

Rate it:
Views: 699
11 Jun, 2021
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets