انکی جھلک

Poet: UA By: UA, Lahore

پھر وہی پیاس جاگتی ہوئی محسوس ہوئی
پھر وہی دل لگی دل کی لگی محسوس ہوئی

پھر تمہیں یاد کیا دل کی بیقراری نے
پھر نگاہوں کو طلب دید کی محسوس ہوئی

پھر مہکتی ہوئی خوشبو میرے دل میں اتری
پھر نگاہوں کو دمکتی چمک محسوس ہوئی

پھر خیالوں کو سجایا تیرے خیالوں نے
بزم تنہائی میں سر گوشی سی محسوس ہوئی

پھر سجایا تیرے خوابوں نے میری آنکھوں کو
پھر نگاہوں کو نئی روشنی محسوس ہوئی

پھر شب ہجر گزرنے کی گھڑی آ پہنچی
پھر سماعت کو نوید سحر محسوس ہوئی

آج پھر عظمٰی جانے کیوں ہم کو
اپنے اطراف میں انکی جھلک محسوس ہوئی

Rate it:
Views: 531
28 Nov, 2008
More Sad Poetry