انگلیاں کٹتے ہی تحفے میں انگوٹھی مل گئی
Poet: Munawar Rana By: Wajid Imran, Pirmahalمدتوں پہلے جو ڈوبی تھی وہ پونجی مل گئی
جو کبھی دریا میں پھینکی تھی وہ نیکی مل گئی
خود کشی کرنے پہ آمادہ تھی ناکامی میری
پھر مجھے دیوار پر چڑھتی یہ چیونٹی مل گئی
مَیں اِسی مٹی سے اُٹھا تھا بگولے کی طرح
اور پھر ایک دِن اِسی مٹی سے مٹی مل گئی
میں اِسے انعام سمجھوں یا سزا کا نام دوں
انگلیاں کٹتے ہی تحفے میں انگوٹھی مل گئی
More General Poetry






