آگہی کی رفعتوں کا آستاں موج ادب
فکر کی پرواز کا ہے آسماں موج ادب
رابطے کا ہے ذریعہ قلم کاروں کے ساتھ
اپنے اپنے دائروں کے درد کے ماروں کے ساتھ
آسمان ریختہ کے چاند اور تاروں کے ساتھ
سب ستاروں کے سروں پر سائباں موج ادب
آگہی کی رفعتوں کا آستاں موج ادب
مختلف حیلوں سے کرتے ہیں کرم فرمائیاں
جیتنے والوں کی کرتے حوصلہ افزائیاں
نقد انعامات بھی اور جیت کی شہنائیاں
لکھنے والوں کی طبع کا رازداں موج ادب
آگہی کی رفعتوں کا آستاں موج ادب
تبصرے بھی ہورہے تنقید بھی یاں ہورہی
ملحدانہ سوچ کی تردید بھی یاں ہورہی
جو بھی مثبت رائے ہو تائید بھی یاں ہورہی
غیرت وحرمت کا جری پاسباں موج ادب
آگہی کی رفعتوں کا آستاں موج ادب