اور محفل میں سب کو رلا جائیں گے
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملائشیاہم تو روتے ہوئےآج آ جائیں گے
اور محفل میں سب کو رلا جائیں گے
وہ تو سانسوں میں رہتے ہیں میرے صنم
کون کہتا ہے اب وہ خفا جائیں گے
اک سہارا ملا مشکلوں میں ترا
تجھ کو دنیا سے دیتے دعا جائیں گے
آپ اب تو مری زندگی بن گئے
آپ کیوں مجھ سے ہو کر خفا جائیں گے
تیرے ملنے کی مجھ کو امیدیں بہت
تیری سنگت میں ہم زہر کھا جائیں گے
تم نے چھینی ہے مجھ سے مری زندگی
جاتے جاتے بھی تم کو رلا جائیں گے
ہم نے دیکھا ہے پھیلا ہوا اک جہاں
تیری آنکھوں میں ہم بھی سما جائیں گے
ہم تو آئے ہیں دنیا میں تیرے لئے
رسم الفت کی کر کے ادا جائیں گے
اب جو آئے ہیں ہم آستاں پہ ترے
درد ہجرت کی لے کر دوا جائیں گے
لاکھ پہرے لگادو لبوں پہ مرے
جاتے جاتے بھی دے کر صدا جائیں گے
وشمہ آنکھوں میں رہتا ہے عکسِ قمر
دل کے آنگن میں لے کر سما جائیں گے
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad