Add Poetry

اولیاءکرام کے مزارات پر حملوں کی ذمہ دار

Poet: اشراق جمال اشہر چشتی By: اشراق جمال اشہر چشتی , دبئی -متحدہ عرب امارات

 چھوڑ کر بندگی تم نے رحمان کی
پیروی کی یہاں فکر شیطان کی

بیگناہوں کا تم نے بہا یا لہو
جنگ نفرت چھڑی جیسے گھمسان کی

تم علامت بنے ہو جہل کی یہاں
تم کو پروا نہیں دین و ایمان کی

اے درندوں تمہارے لیئے آ ج کیوں
جا ن سستی ہوئی نوع انسا ن کی

ملک دشمن ہو تم کفر کے ہم نشیں
دے رہے ہو سزا حق سے پیما ن کی

اپنے محلوں کی تا بندگی کے لیئے
تم نے بستی جلادی ہے دہقا ن کی

تم ہی فرعون و شداد کے نامہ بر
تم سے ہے جا ن پہنچا ن ہا ما ن کی

اپنے انجام سے بے خبر تم ادھر
ہا ویہ منتظر ہے ادھر جا ن کی

تم ہو ابلیس ظا لم کے پالے ہو ئے
تم بھلا بیٹھے آیا ت قر آ ن کی

Rate it:
Views: 313
27 Oct, 2010
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets