Add Poetry

اُس نے اپنے بکھرے گھر کو، پھر سے سمیٹا، ٹھیک کیا

Poet: By: AAZAD ALI, HUB CHOWKI

عاجز تھا، بے عجز نبھائی، رسمِ جُدائی میں نے بھی
اُس نے مُجھ سے ہاتھ چُھڑایا، جان چُھڑائی میں نے بھی

جنگل کے جل جانے کا، افسوس ہے لیکن کیا کرتا
اُس نے میرے پیڑ گرائے، آگ لگائی میں نے بھی

اُس نے اپنے بکھرے گھر کو، پھر سے سمیٹا، ٹھیک کیا
اپنے بام و در پہ بیٹھی، گرد اُڑائی میں نے بھی

نوحہ گرانِ یار میں، یارو! میرا نام بھی لکھ دینا
اُس کے ساتھ بہت دن کی ہے، نغمہ سرائی میں نے بھی

ایک دِیا تو مرقد پر بھی، جلتا ہے عاصم آخر
دُنیا آس پہ قائم تھی، سو آس لگائی میں نے بھی
 

Rate it:
Views: 382
08 Aug, 2012
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets