Add Poetry

اِس گلشن نے بھی پھول کھلائے تھے کبھی

Poet: Sobiya Anmol By: Sobiya Anmol, Lahore

اِس گلشن نے بھی پھول کھلائے تھے کبھی
وہ ہماری بھی باہوں میں آئے تھے کبھی

بدنامیاں ہماری جی بھر کے کی انہوں نے
جنہوں نے راز بھی ہمارے چھپائے تھے کبھی

اب پاس سے بھی نہیں گزرتے ہیں وہ
ہم اُن کے ٗ وہ ہمارے سائے تھے کبھی

اب نفرت ہی نفرت ہے ہمارے لیے
جنہوں نے محبت کے ڈھیر لگائے تھے کبھی

میرے باغیچے کی فضا بھی تازہ تھی کبھی
میرے آنگن میں تارے جھلملائے تھے کبھی

اب بے زبان ہیں ہم ٗ تو کیا ہوا
محبت بھرے گیت گنگنائے تھے کبھی

آج غیروں کا ہے سب کچھ ٗ تو کیا ہوا
ہماری خاطر بھی تحفے لائے تھے کبھی

اب اشکوں کے سوا کچھ بھی نہیں ہے
سوچتی رہتی ہوں ٗ مسکرائے تھے کبھی

اب وہ پتھر ہو گیا ہے زمانے کے ساتھ
دو آنسو ہم نے بھی اُسے رُلائے تھے کبھی

Rate it:
Views: 598
11 Nov, 2018
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets