اِک میں ہی نہیں بحرِ عشق میں غرق ہوا
Poet: جہانزیب کُنجاہی دمشقی By: جہانزیب کُنجاہی دمشقی, gujratمیخانوں میں درد منداں بہت ہیں
قیدِ قلب کے لیئے زنداں بہت ہیں
دیوانوں یہ ٹھہرنے کی جا نہیں چلتے رہو
ابھی آگے عشق کے میداں بہت ہیں
اِک میں ہی نہیں بحرِ عشق میں غرق ہوا
پہلے بھی مغروق کارواں بہت ہیں
بو یار کی آتی ہے اِس مکاں سے جہاں
گزری ہوئی یادوں کے نشاں بہت ہیں
More General Poetry







