Add Poetry

اِک نیا روز تماشہ ہو گا

Poet: UA By: UA, Lahore

اِک نیا روز تماشہ ہوگا
دلبری ہوگی دلربا ہوگا

کوئی مر جائیگا وفا کر کے
اور کہیں کوئی بے وفا ہوگا

کہیں آنکھوں میں روانی ہوگی
کوئی دل توڑ کے ہنستا ہوگا

کسی کے سر پہ تاجِ شاہی تو
کسی کے ہاتھ میں کاسہ ہوگا

کوئی قسمت کا دھنی اللہ رے
کوئی قسمت کا ستایا ہوگا

کوئی جینے کی دعا مانگے گا
کوئی جیون سے ہی خفا ہوگا

آنکھ جس بات پہ روئی ہوگی
دل اسی بات پہ کڑھتا ہو گا

ہمنوائی میں چشم و دل کی یہ
ذہنِ خاموش لب کشا ہوگا

اِک نیا روز تماشہ ہوگا
دلبری ہوگی دلربا ہوگا

Rate it:
Views: 468
26 Dec, 2017
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets