Add Poetry

آؤ اک خواب بنیں

Poet: Azra Faiz By: Azra Faiz, wah

آؤ اک خواب بنیں
جاگتی آنکھوں سے
اک دنیا آباد کریں
جہاں عورت کی بادشاہت ہو
آذاد اس کی چاہت ہو
جہاں اس کے پیدا ہونے پہ
بشاش ہر اک ساعت ہو
آؤ اک خواب بنیں
لوٹ لیں مردوں سے ان کی دنیا
بدل دیں ان کی سانسوں کو اپنے جیون سے
پھر پوچھیں کہ زندہ کیسے ہو
چھین کر ان سے ان کی طاقت کو
اپنی طاقت کو آزمایا کریں
آؤ اک خواب بنیں
جہاں معتبر ہو اپنی شخصیت
جہاں آزاد فیصلے جنم لے لیں
جہاں قید تو وہی ہو پر
قیدی سب بدل جائیں
آؤ اک خواب بنیں
بدل کر مردوں کی زندگی خود سے
پھر پوچھیں کہ حال کیسا ہے
آہیں چیخوں کی جگہ لے لیں جب
آنسو خون میں بدل جائیں جب
پھر پوچھیں کہ درد کیسا ہے
مرد کے مردہ احساس کو زندہ کریں
آؤ اک خواب بنیں
ایسی دنیا بسائیں آخر میں
فرق سب مٹائیں آخر میں
کوئی مظلوم اب نہ ظالم ہو
عورت بھی مرد کے برابر ہو
آؤ اک خواب بنیں
آؤ اک خواب بنیں

Rate it:
Views: 654
02 Oct, 2019
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets