Add Poetry

آنچل

Poet: Asghar Azimabadi By: Syed Asghar Hussain, Patna

حُسن بے باک نے یہ کہکے اُڑایا آنچل
میرے محبوب کے تو حوش اُڑانا آنچل

میری آمد کی خبر پاتے ہی شرماتے ہوے ٔ
اُس نے سر پر کبھی کاندھوں پہ سجایا آنچل

میرے محبوب اداؤں میں تیری شامل ہے
شوخ نازک سی حسینٔہ سہ مچلتا آنچل

اپنے دامن میں سمیٹے ہو ے ٔ تاروں کا ہجوم
اُس نے چُن چُن کے ہے ایک ایک سے سجایا آنچل

میری بد بخت نگاہوں کی نظر قید رہے
اُس نے گبھرا کے ہے چہرے پہ لگایہ آنچل

ہم نے تو لاکھ سوالات کییٔ اُن سے مگر
صرف کھولا کبھی اُنگلی پہ لپیٹا آنچل

حالتِ عشق کے احوال جو پوچھے اُن سے
مُسکرا کر کے ہے دانتوں سے دبایا آنچل

رکھ لیا قید میں ساون کی گھٹا ظلفوں میں
اُس نے آہستہ سے جو سر پہ سجایا آنچل

اُلفتوں کا تو گلا اُن سے کیا ہم نے مگر
ایک ایک حرف سے ہے اُس نے بچایا آنچل

ایک اصغر ؔ ہی تو کہتا ہے کہ دیکھوں اب تک
ہے نگاہوں میں بسا میرے وہ پیارا آنچل

Rate it:
Views: 632
02 Feb, 2014
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets