اپنا ہی دیار چھوڑ کر گیا

Poet: UA By: UA, Lahore

وہ جب سے اپنا ہی دیار چھوڑ کر گیا
ایک اس کے جانے سے منظر بدل گیا

خزاں سے پیشتر خزاؤں کا بسیرا ہے
بھری بہار میں دل کا چمن ویران کر گیا

اسکے جانے کے بعد ہم نے اسکا شہر دیکھا
اس کے جانے سے گویا سارا شہر ہی بکھر گیا

تمہارا حسن کا جادو ہمارے دل پہ چل گیا
ورنہ تو ساحروں کا بھی خالی سحر گیا

تمہیں اپنا بنانے سے میری دنیا بدل گئی
سہانا ہر سفر ہوا میرا جیون سنور گیا

ہمیں عظمٰی بیاباں میں عجب منظر نظر آیا
چاروں جانب پھول کھلے صحرا نکھر گیا

Rate it:
Views: 466
28 Jan, 2009