اپنا یہ پیار یار جتایا نہ کر مجھے
احساس پیار کا یہ دلایا نہ کر مجھے
شکوہ کرو گے لمس کبھی چھو لیے ترے
بچہ نہیں ہوں ہاتھ ملایا نہ کر مجھے
کچھ کچھ یہ ہونے لگتا ہے جب دیکھ لو تجھے
اپنا حسین چہرہ دکھایا نہ کر مجھے
صورت نگاہ سے نہیں پھرجاتی ہے تری
یدار اپنا یار کرایا نہ کر مجھے
میں چاہوں تو دنیا پلٹ کر ہی رکھ دوں گا
نظروں سے اپنی اب تو گرایا نہ کر مجھے
جب پیار کرتا ہی نہیں توں کیسی آرزو
زلفوں میں پھول ایسے سجایا نہ کر مجھے
شہزاد رہتی دل میں نہیں بات راز کی
دل کی کبھی یہ بات بتایا نہ کر مجھے