Add Poetry

اپنوں سے کوئی (مختصر ترمیم کے بعد دوبارہ ارسال کی گئی ہے)

Poet: UA By: UA, Lahore

اپنوں سے کوئی بات چھپایا نہیں کرتے
غم سہہ کے اپنی جان جلایا نہیں کرتے

تم نے کہا تھا تم مجھے سب کچھ بتاؤ گے
لیکن مجھے تم کچھ بھی بتایا نہیں کرتے

کس کا خیال چین سے رہنے نہیں دیتا
کس کے خواب نیند میں آیا نہیں کرتے

جس کی یادوں میں تم کھوئے رہتے ہو
اس کو بھی اپنا راز داں بنایا نہیں کرتے

ہم سے کہو کیا غم تمہیں گھلائے جاتا ہے
خاموش رہ کے خود پہ ستم ڈھایا نہیں کرتے

اس درجہ احتیاظ میں محتاط رہتے ہیں
خود کو بھی اپنا محرماں بنایا نہیں کرتے

ہم کیسے اس مکان کے مہمان کہلائیں
جس کے مکین ہم کو بلایا نہیں کرتے

اپنا ہی آئینہ ہمیں تسلیم نہ کرے
ایسا بھی اپنا حال بنایا نہیں کرتے

عظمٰی جو میرا گھر بسانا چاہتے ہیں وہ
خود اپنا گھر بھی آپ بسایا نہیں کرتے

Rate it:
Views: 562
11 Jun, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets