اپنی آنکھوں میں تیرے خواب سجائیں گے
Poet: UA By: UA, Lahoreاپنی آنکھوں میں تیرے خواب سجائیں گے
بن کے تعبیر تیری زندگی میں آئیں گے
تم حقیقت کو آیسے نہیں سمجھو گے
تمہیں افسانوں کی زبانی سمجھائیں گے
خود بخود میری زندگی میں چلے آؤ ورنہ
تیری نیندوں تیرے خوابوں میں آجائیں گے
میرا دامن چھڑا کے جانے کا سوچا جو کبھی
جیتے جی جاں سے میری جان گزر جائیں گے
اب کِسی اور ٹھکانے کی جستجو کے لئے
نہ سمجھنا تیری راہوں سے نِکل جائیں گے
خاک ہو جائیں گے لیکن فنا نہیں ہونگے
خاکداں سے ہی نئے گلستاں بنائیں گے
تمہیں پانا ذرا محال تھا لیکن عظمٰی
پالیا ہے تو کبھی چھوڑ کے نہ جائیں گے
More General Poetry






