Add Poetry

اپنی آنکھوں میں مرے درد کو آباد کرے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

اپنی آنکھوں میں مرے درد کو آباد کرے
اس سے کہہ دو کہ مجھے میری طرح یاد کرے

کتنا بے درد ہے سانسوں میں مقید کر کے
مجھ پہ اب ظلمِ محبت مرا صیاد کرے

روز کرتا ہے مجھے پیار و محبت لیکن
روز اک رسمِ عداوت بھی وہ ایجاد کرے

جس نے رکھا ہے سدا ہجر کا جنگل من میں
شہر ہیجان میں کیا آکے وہ ارشاد کرے

پر مرے کاٹ کے رکھا ہے ہمیشہ جس نے
اب مجھے اپنی نگاہوں سے نہ آزاد کرے

کیسے سمجھاؤں کہ اب آنکھ نہ مارے مجھ کو
مجھ کو پہلے سے اشارے بھی نہ ہمزاد کرے

جس نے سکھ چین ہے لوٹا مرا اپنا بن کر
وشمہ اس شخص سے کہہ دو کہ مجھے شاد کرے

Rate it:
Views: 367
10 Mar, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets