اپنی اداؤں سے دل گرفتار کرتا ہے
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMاپنی اداؤں سےدل گرفتار کرتا ہے
جب کرتا ہے نگاہوں سےوار کرتاہے
اس ظالم کی ہراک ادا قاتلانہ ہے
ایک دن میں قتل ہزار بارکرتا ہے
میں تو کبوتر کی طرح سہم جاتاہوں
جب بلی کی طرح میراشکار کرتا ہے
جب بھی مجھے اس کا خیال آتا ہے
ہربار وہ مجھےطالب دیدار کرتا ہے
کبھی ملا تو پوچھوں گا اس سے
کیا ایسا کوئی یار سےیار کرتا ہے
More General Poetry






