اپنی بات کرتے ہیں
Poet: UA By: UA, Lahoreاپنی بات کرتے ہیں
اسکی بات کرتے ہیں
کرنے پہ جو آئیں تو
سبکی بات کرتے ہیں
اور کبھی کچھ کہے بِنا
دن سے رات کرتے ہیں
دل سے قدردانوں کو
تسلیمات کرتے ہیں
باتوں باتوں میں اکثر
ایسی بات کرتے ہیں
کبھی کبھی حیران کن
کمالات کرتے ہیں
غزلوں کے سانچے میں
بیاں جذبات کرتے ہیں
لفظوں میں نہاں اکثر
اپنی ذات کرتے ہیں
عظمٰی اپنے آپ سے
ہم ایسے بات کرتے ہیں
More General Poetry






