اپنی زمین اور اپنا آسمان پیدا کر

Poet: UA By: UA, Lahore

اپنی زمین اور اپنا آسمان پیدا کر
یقین سے بھی قوی تر گمان پیدا کر

خود آشنا ہو جا آگاہ ہو اپنی منزل سے
ڈگر کوئی بھی ہو اپنا جہان پیدا کر

حیات اور ممات کیا ہے حقیقت کو سمجھ
فنا کی راہ میں بقا کا سامان پیدا کر

بلند فکر ہی نہیں عمل بھی ارفع ہو
وجود میں کچھ اپنے ایسی شان پیدا کر

کمال فن سے اپنی ذات کو نکھار عظمٰی
جِسے زوال نہ ہو وہ ایمان پیدا کر

Rate it:
Views: 790
02 Apr, 2013