اپنی زندگی کا نام کیا لکھتے
Poet: AF(Lucky) By: AF(Lucky), Saudi Arabiaاپنی زندگی کا نام کیا لکھتے 
 اپنے غموں کا حساب کیا لکھتے 
 
 جو تنہائی ملی کیا جو رسوائی ملی 
 کس کس کو اپنی خطاء لکھتے 
 
 پھول جو کھلے بنا کانٹے بن گئے 
 انہیں ہم کیسی سوغات لکھتے 
 
 جب دیا ہیں سب نے درد لکی تو پھر 
 کس کس کو اپنا قصور وار لکھتے 
 
 جو تجھ سے محبت تھی ، ہے ، یا رہے گی 
 تو پھر ہم اپنی محبت کا کیا انجام لکھتے 
 
 جو بنا نہیں یا جو تھا نہیں اپنا لکی 
 ُاسے ہم اپنی کیا جان لکھتے
More Sad Poetry






