اپنے آنسوؤں پہ میرا نام تم لکھو

Poet: SUNDER KHAN By: SUNDER KHAN, KSA

اپنے دکھ کے ہر صحفے پہ
مجھے پیغام تم لکھو
آنکھوں میں بسے آنسوؤں پہ
میرا نام تم لکھو

گرنے لگو تو بڑھ کر
میرا ہاتھ تھام لینا
میرے جذبوں کی صداقت کو
صبح و شام تم لکھو

ماضی کے سبھی قصوں کو
ھواؤں میں یوں اڑاؤ
ٹوٹے ھوئے کتبوں پہ
انجام تم لکھو

اپنی نظر کو میرے
اطراف میں رکھو
میرے گھر کے آنگن کو
اپنا دروبام تم لکھو

راتوں کی تنہائی میں
اگر یاد آؤں تجھ کو
تو اپنے خوابوں کے سفر میں
مجھے سلام تم لکھو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Rate it:
Views: 1516
11 Feb, 2013
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL