اپنے دل کی مجھے خبر نہ رہی

Poet: UA By: UA, Lahore

اس کی آنکھوں میں جانے کیا دیکھا
پھر نہ کوئی بھی نظارہ دیکھا

اس کو پایا ہے اپنے سائے میں
اپنا سایا نہ دوبارہ دیکھا

اب سے پہلے میں خود میں رہتا تھا
کھو گیا تجھ میں ایسا کیا دیکھا

میری نیندوں میں خواب تیرے ہیں
ذکر اپنا نہ اب وہاں دیکھا

اپنے دل کی مجھے خبر نہ رہی
دل میں چہرہ تیرا نہاں دیکھا

Rate it:
Views: 444
26 Nov, 2008