Add Poetry

اپنے دِل کی عادت ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

اپنے دِل کی عادت ہے ہر ستم بھَول جانے کی
بھَول کے ہر تکلیف کو عادت ہے مَسکرانے کی

تیری سبھی جفاوؤں کو محبت کی ادا سمجھ لینا
یہ ہی تو خاص ادا ہے تیرے خاص دیوانے کی

تیری یادیں میری طرح سے مستقل مزاج ہیں
ان کی بھی یہ عادت ہے آ کے پھر نہ جانے کی

قیس و لیلٰی کے قصے کو صحرا راس آجاتا تو
زندگی سنور جاتی پھر تو اَس ویرانے کی

عظمٰی ایسا ہو جائے تو کیسا اچھا ہو جائے
کوئی کسی سے بات نہ کہے کسی کا دل دَکھانے کی

Rate it:
Views: 452
06 Nov, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets