اچھا ہوتا ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreآنا اور مل کر نہ جانا اچھا ہوتا ہے
کبھی کبھی نظروں کا چرانا اچھا ہوتا ہے
ہوش و خرد سے وابستہ رہنا ہے خوب مگر
کبھی کبھی بے خود ہوجانا اچھا ہوتا ہے
اپنے پیاروں کی خاطر تکلیف اٹھانا اچھا ہے
لیکن اپنے دل کو بھی بہلانا اچھا ہوتا ہے
اپنے آپ میں رہنا بھی ایک انوکھا لطف ہے
کبھی کبھی پر خود کو بھلانا اچھا ہوتا ہے
ہم نے عظمٰی دل کی نگری میں آکر یہ جانا
آنا اور آ کر نہ جانا اچھا ہوتا ہے
More General Poetry






