Add Poetry

اچھا ہے جیتے جی مر کر بھی دیکھیے

Poet: Faheem Ur Rehman Faheem By: faheem Ur Rehman, Surjani Town, Karachi

غیروں کو دیکھیے مگر گھر بھی دیکھیے
پیروں کو دیکھیے مگر سر بھی دیکھیے

اک نظر میری چشم تر بھی دیکھیے
پھر خشک آنکھوں کا سمندر بھی دیکھیے

بگڑے ہوئے عمر گزاری ہے آپ نے
اب خدا کے واسطے سدھر کر بھی دیکھیے

عشق کیجیئے آپکو اجازت ہے میری
اچھا ہے جیتے جی مر کر بھی دیکھیے

دیکھئے فرعون کی سلطنت مگر
پھر کیا ہوا اسکا حشر بھی دیکھئے

عشق نبی میں رو پڑا کھجور کا تنا
اور بول اٹھا ایک پتھر بھی دیکھئے

ہزاروں کی فوج پہ نظر ڈالیے مگر
وہ تین سو تیرہ کا لشکر بھی دیکھئے

کب تک کروں نظر کرم کا میں انتظار
اب دیکھئے حضور ادھر بھی دیکھئے

صورت پہ کسی کی نہ جائیے فہیم
باہر تو دیکھئے مگر اندر بھی دیکھئے

Rate it:
Views: 561
05 Jul, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets