اک آہت سی ہو جاتی ہے کبھی کبھی
Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindiتیری یاد آتی ہے کبھی کبھی
اک آہٹ سی ہو جاتی ہے کبھی کبھی
تیرا نام آتا ہے جب لبوں پر
سل جاتے ہیں یہ ہونٹ کبھی کبھی
کرتے ہیں تیرا انتظار شب ہجراں میں
ہو جاتی ہے تم سے ملاقات کبھی کبھی
غم دوراں سے مشکل ہے غم جاناں لیکن
ملتی ہے یہ سوغات زندگی میں کھبی کھبی
تیرے غم میں پنہاں ہے اس کا درد جمیل
جو ہوتا ہے جلوہ گر تیری محفل میں کبی کبھی
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi







