اک بات کہوں گر سنتے ہو
Poet: parveen shahkir By: Zahoor Uddin Siddiqi, Karachiاک بات کہوں گر سنتے ہو
تم مجھ کو اچھے لگتے ہو
کچھ چنچل سے کچھ شوق حسین
کچھ کچھ پاگل لگتے ہو
اک بات کہوں گر سنتے ہو
یوں بات بات پہ کھو جانا
کچھ کہتے کہتے رک جانا
کیا بات ہے ہم سے کہہ دو
یہ کس الجھن میں رہتے ہو
اک بات کہوں گر سنتے ہو
ہیں چاہنے والے اور بہت
پر تم میں ہے اک بات بہت
تم اپنے اپنے لگتے ہو
اک بات کہوں گر سنتے ہو
تم مجھ کو اچھے لگتے ہو
More Love / Romantic Poetry






