اک حسیں کا حسین خواب ہوں میں
Poet: Fazlul Hasan By: F.H.Siddiqui, Lucknow کیا کہوں اچھا ہوں خراب ہوں میں
جو بھی ہوں تیرا انتخاب ہوں میں
بچ نہ پائے گی تو تپش سے مری
تو زمیں ہے تو آفتا ب ہوں میں
ایک تھا کل بھی ظاہر و باطن
آج بھی اک کھلی کتاب ہوں میں
مانا تعبیر کچھ نہیں لیکن
اک حسیں کا حسین خواب ہوں میں
صرف ماں باپ کی دعائیں ملیں
لوگ کہتے ہیں کامیاب ہوں میں
عشق کو اس نے ایسے سمجھایا
آپ بھنورا ہیں اور گلا ب ہوں میں
اس نے بس اک سوال پوچھا تھا
اے حسن اب بھی لا جواب ہوں میں
More General Poetry






