اک سوا تیرے یہ سارے کچھ نہیں
Poet: Meer Iftekhar By: uzma ahmad, Lahoreاک سوا تیرے یہ سارے کچھ نہیں
محور جاں چاند تارے کچھ نہیں
ہجر کی وحشت سلامت ہے تو ہیں
ورنہ یہ دنیا کے دھارے کچھ نہیں
تم اسی احساس میں غافل رہے
یہ تیری الفت کے مارے کچھ نہیں
دل کی بستی لٹ کے بھی آباد ہے
سچ کہوں تو ہم بھی ہارے کچھ نہیں
More General Poetry






