Add Poetry

اک قیامت چاہیے

Poet: purki By: m.hassan, karachi

نہ صرف شفّاف الیکشن چاہیے
بلکہ شفّاف امیدوار بھی چاہیے

مشکوک ووٹوں کا خاتمہ چاہیے
آزمودہ لوگوں کوپھر کیا آزمانا چاہیے

جن عناصر کو ہر حال میں جیت چاہیے
اُن عناصر کی خوب حوصلہ شکنی چاہیے

گندی سیاست اور غنڈہ گردی ہو جنکا ماٹو
عوام کو ایسوں سے بہت دور رہنا چاہیے

چاہتے ہو اگر ملک میں تم انصاف کی حکومت
نیک اور پرہیزگاروں کو آگے لانا چاہیے

جن کے کرتوتوں سے ہوں انکے گھر والے بے زار
ایسے لوگوں کو سیاست سے کِک آؤٹ کرنا چاہیے

کیا صلہ دے گا یہ جیب کترے جن کو تم نے ووٹ دی
کیا ہمیں پھر سے اپنی اپنی جیبوں کو کتروانا چاہیے

سوچو سمجھو اور اپنے عقل و ہوش سالم رکھو
کیا مسلمان کو بار بار ان سانپوں سے ڈسوانا چاہیے

پہلے انسان پھر مسلمان اور پھر پاکستانی بن کر سوچئیے
سب سمجھ میں آئے گا بس ذرا تعصّب سے دوری چاہیے

جنّت کی تمنّا ہوتو تعصّب سے کوسوں دور رہو تم
اکارت ہوجائیں گے سب اعمال یہ فرمان یاد رکھنا چاہیے

کون سنے گا تیری بات یہاں پُرکی
نفسا نفسی کا عالم ہے بس اک قیامت چاہیے

Rate it:
Views: 315
02 Dec, 2012
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets