اک مسکراہٹ میں ہے پوشیدہ راز محبت
Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindiاک مسکراہٹ میں ہے پوشیدہ راز محبت
ہو جاتی ہے زندگی میں اکبارمحبت
ہوتی ہے باتوں سے اک عجب حالت
کرتی ہے گرویدہ جب کسی کی گفتار محبت
لگتی ہے ہر چیزحسین اس حادثے کے بعد
ہو جاتا ہے جب کوئی گرفتار محبت
نہیں رہتا حوش کسی بات کا اسے
ہو جاتا ہے جب کوئی ہیمار محبت
تیرے لفظوں سے ہے ظاہر تیرے دل کا حال
کر بیٹھا ہے تو بھی کسی سے اظہار محبت
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






