اک چاند ہے جو دل میں پگھلتا ہے رات بھر
Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hillاک روپ ہے جو مخملیں کرتا ہے رات بھر
اک چاند ہے جو دل میں پگھتا ہے رات بھر
نظروں سے دور جا کے کسی شہر وفا میں
سورج بھی شاید آرزو بھرتا ہے رات بھر
مانوس ہو رہی ہیں ہواؤں سے ٹہنیاں
ٹھہرے سمے کا جوگ بکھرتا ہے رات بھر
دن تو حصول رزق کی دوڑوں میں کٹ گیا
اک آشنا سا درد بپھرتا ہے رات بھر
آتی ہے تیری یاد سر راہگزار ہست
سینے سے ایک تیر گزرتا ہے رات بھر
اک آس ہے کہ دل کو ٹھہرنے نہیں دیتی
شعلہ سا ایک شوق کا جلتا ہے رات بھر
اے قریہ ء تعبیر جسے تو نے بھلایا
وہ خواب اب بھی زخم میں ڈھلتا ہے رات بھر
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad