اکیسویں صدی کا انسان
Poet: Afzl Shauq By: Anwar Wafi, Peshawarذرا سوچو
یہ اچھا نہ ہوتا؟
کہ ہم
جھاڑیوں
اور پتوں سے بنا لباس
پہنتے
پہاڑوں کے غاروں
یا جنگلوں میں رہتے
زندگی اتنی حسین
اور پرآسائش
نہ ہوتی
آگے جانے
اور
ترقی کرنے کی
بھاگ دوڑ
اور لالچ نہ ہوتا
ناسمجھ
بے علم
اور بے شعور ہوتے
پر اتنا ہوتا
کہ
ہم میں انسانیت کا
تھوڑا سا احساس
زندہ ہوتا
یا کم از کم
انسان کے ہاتھوں
انسان کا خون نہ بہتا
ذرا سوچو
یہ اچھا نہ ہوتا؟
افضل شوق کی پشتو شاعری سے ترجمہ
More General Poetry







